اردو بیس لائن جانچ برائے جماعت دوم
سوال1: درج ذیل عبارت غور سے پرھیے اور دیے گئے سوالات کے جوابات پر ٹک کا نشان لگائیں۔ گاؤں کے گھر شہر کے گھروں سے مختلف ہوتے ہیں۔ گاؤں کے گھر کچے اور شہر کے گھر پکے ہوتے ہیں جو اینٹوں اور سیمنٹ سے بنائے جاتے ہیں ۔شہر کی زندگی مصروف اور تھکا دینے والی ہوتی ہے ۔ گاؤں کی زندگی خاموش اور پرسکون ہوتی ہے۔ گاؤں کے لوگ جانور پالتے اور کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔ جسمانی کام کرنے کی وجہ سے یہ لوگ زیادہ تندرست ر ہتے ہیں۔ گاؤں میں تازہ ہوا کے ساتھ ساتھ دودھ، دہی، مکھن، انڈے، تازہ سبزیاں اور پھل بھی ملتے ہیں۔ فیکٹریوں کا دھواں اور ٹریفک کا شور کم ہونے کی وجہ سے گاؤں کی ہوا آلودگی سے پاک ہوتی ہے۔ شہر کے گھر کیسے ہوتے ہیں اور کن چیزوں سے بنتے ہیں؟ شہر کے گھر کچے اور مٹی سے بنے ہوتے ہیں۔ شہر کے گھر کچے اور لکڑی سے بنے ہوتے ہیں۔ شہر کے گھر پکے اور اینتوں اور سیمنٹ سے بنے ہوتے ہیں۔ شہر کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟ شہر کی زندگی مصروف اور تھکا دینے والی ہوتی ہے ۔ شہر کی زندگی خاموش اور پرسکون ہوتی ہے۔ گاؤں کے لوگ کیا پالتے ہیں اور کہاں کام کرتےہیں؟ گاؤں کے لوگ شیر پالتے اور جنگلوں میں کام کرتے ہیں۔ گاؤں کے لوگ جانور پالتے اور کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔ گاؤں کے لوگ پرندے پالتے اور دوکانوں میں کام کرتے ہیں۔ سوال 2 : واحد جملوں کو ان کے درست جمع جملوں سے ملائیں۔ گاڑیاں خراب ہیں۔ گاڑی خراب ہے۔ پنکھے چل رہے ہیں۔ پنکھا چل رہا ہے۔ لڑکے کھڑے ہیں۔ لڑکا کھڑا ہے۔ میں نے انڈے کھائے۔ میں نے انڈا کھایا۔ سوال 3: درست سوالیہ الفاظ کی مدد سے خالی جگہ پر کیجیے۔ 1: آپ کا نام کیاہے؟2: ہم بازار کبجائیں گے؟3: آپ کس شہر میں رہتے ہیں؟4: آپ کہاںجارہے ہیں؟